ایران

تحریک امام حسینؑ کا اولین مقصد ظلم اور ظالم کے خلاف قیام ہے،آیت اللہ سید علی خامہ ای

تحریک امام حسینؑ کی بنیاد ہی انقلاب اسلامی ایران کا محور رہی ہے

شیعت نیوز :تحریک امام حسینؑ نے رہتی دنیا تک جو انقلاب برپا کیا ہے آج اس انقلاب کی آواز پوری دنیا تک پہنچ رہی ہے۔ یہ جو کہا جا رہا ہے کہ الحسینؑ یجمعنا یہ ایک حقیقت ہے اور اس تحریک اور اربعین ملین مارچ کو روز بروز فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں امام حسین ملٹری یونیورسٹی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تحریک امام حسینؑ کی بنیاد ہی انقلاب اسلامی کا محور رہی ہے اور اسی تحریک کی بنیاد پر جس اہم اور عظیم مشن کا آغاز ملت ایران نے کیا ، اس کا راستہ سید الشھداء امام حسین علیہ السلام نے ہمیں دکھایا ہے۔آپ نے فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران تحریک حسینیؑ کی بنیاد پر ظلم کے خلاف جدوجہد اور مظلوموں کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور ہر حال میں اس پر عمل کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :دفاع مقدس کے حقائق کو آب و تاب کے ساتھ زندہ رکھنے پر آیت اللہ خامنہ ای کی تاکید

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اربعین حسینی کی اہمیت کے حوالے سےتاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اربعین حسینیؑ ایک غیر معمولی اور بے مثال ذریعہ ابلاغ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ پہلا اربعین بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل تھا جتنا آج ہے۔۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ عاشقان امام حسینؑ تحریک حسینیؑ کے فلسفہ کی بنیاد پر ہی ظالموں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اگر ملت تشیع آج دشمنوں اور امریکا کے دباؤ کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو یہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کا ہی نتیجہ ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close