اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا بدنام زمانہ دہشتگرد تاجی کھوکھر پورےکینگ سمیت گرفتار,بھاری اسلحہ برآمد

ریٹائرڈ صوبیدار کی شکایت پر راولپنڈی پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔

شیعت نیوز: ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گردجماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگو ی کا بدنام زمانہ دہشتگرد تاجی کھوکھراپنے متعددساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ریٹائرڈ صوبیدار کی شکایت پر راولپنڈی پولیس نے امتیاز عرف تاجی کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا سہولت کار ،عبدالولی خان یونیورسٹی کا لیکچرر اختر خان سنگین جرم میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے احمد لدھیانوی کا دست راست، خطرناک دہشت گرد اور انڈرورلڈڈان امتیاز عرف تاجی کھوکھر پی پی پی کے سینیٹر اور بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا چچا اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کا چھوٹے بھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چندہ وصولی کےجرم میں کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کےدہشت گردکو سخت سزادینے کا اعلان

ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایم فور رائفل، ٹرپل ٹو گن، ایس ایم جی، پستول، 23 میگزین اور 665 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی نے بتایا ہے کہ تاجی کھوکھر نے ریٹائرڈ صوبیدار کی زمین پر قبضے کی کوشش کی تھی جس کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ایس پی سید علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم 15 سنگین نوعیت کے دیگر مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج دیگر مقدمات میںفرقہ وارانہ بنیادوں پر اہل تشیع اکابرین کا قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، قبضہ اور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزامات ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close