اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی عمائدین کی مشترکہ کاوشیں، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج

تکفیری دہشتگرد شعیب مگسی گرفتاری کے ڈر سے فرار

شیعت نیوز :شیعہ سنی عمائدین کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں کالعدم سپاہ صحابہ قبو خان سعید کے دہشتگرد رہنماء شعیب مگسی کے خلاف شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش اور شہر کا امن خراب کرنے کے خلاف تھانہ قبو خان سعید میں مقدمہ درج، تکفیری دہشتگرد فرار۔

اطلاعات کے مطابق ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قبو خان سعید میں مقامی مومن کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرنے والے زاکر کے خلاف توہین صحابہ کا ڈرامہ رچاتے ہوئے شہر میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنماء شعیب مگسی کے خلاف شیعہ و سنی عمائدین کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے،جبکہ تکفیری دہشتگرد شعیب مگسی گرفتاری کے ڈر سے فرار ۔

یہ بھی پڑھیں :میرپور ماتھیلو میں سندھ پولیس کی زیر سرپرستی کالعدم سپاہ صحابہ کا مجلس عزاء پر حملہ

زرائع کے مطابق مذکورہ مجلس عزاء اور اس سے خطاب کرنے والے زاکر کے خلاف دہشتگرد شعیب مگسی کے منفی پراپیگنڈا کا شکار ہونے والے اہلسنت جوانوں نے علمائے اہلسنت کے ساتھ مقامی شیعہ علماء اور مومنین خصوصاً مجلس عزاء کے بانی اور زاکر اہلبیتؑ سے ملاقات کی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگررہنماء کے فریب میں آنے اور عزاداران امام حسینؑ کے مقابلے میں آنے پر معافی طلب کی،جس پر مقامی شیعہ علماء اور عزاداران نے اہلسنت برادران کو صدق دل سے معاف کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ قبو خان سعید کے شیعہ و سنی عوام آپسی اتحاد و اتفاق کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمن اسلام دشمن تکفیری طاقتوں باالخصوص کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے اور شہر میں شیعہ و سنی فسادات کرانے کی سازش مشترکہ طور پر مقابلہ کریں گے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close