پاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی سرگرمیاں قابل مذمت ہیں،ثروت اعجاز قادری

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عاشقان رسولؐ و آل رسولؐ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے

شیعت نیوز :کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت پر پابندیوں کے باوجود ان کی سرگرمیوں سے کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عاشقان رسولؐ و آل رسولؐ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابنیوں کے باوجود کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔تکفیری دہشتگردوں کی کھلے عام عوامی اجتماعات میں آمد و رفت اور تقاریر سے دہشتگردی کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت اور اپنے مخالفین کے خلاف تکفیری دہشتگردوں کی ہرزہ سرائی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی بھارتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز قادری

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کراچی سمیت ملک بھر میں محرم الحرام خصوصاً نشتر پارک میں عید میلاداد النبیؐ کے جلسے پر کالعدم دہشتگرد جماعت کے حملے اور اس کے نتیجے میں عاشقان رسولؐ و آل رسولؐ کی شھادتوں کے بعد پاکستان کے شیعہ و سنی عوام نے ان تکفیری دہشتگرد عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا تھا،لیکن افسوس ان دہشتگرد عناصر پر ظاہری پابندی لگا کر مجرمانہ خامشی اختیار کر لی گئی۔ میڈیا کے ذریعے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی سخت کرنے کا تو کہا جا رہا ہے، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان ملک دشمن تکفیری عناصر کے خلاف کاروائی نھیں کی جا رہی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close