پاکستان

تکفیری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آخری دم تک لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کالعدم دہشتگرد جماعتیں وطن عزیز کی سلامتی اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں

شیعت نیوز :تکفیری دہشتگردی وطن عزیز کے لئے ناسور بن چکی ہے،کالعدم دہشتگرد جماعتیں وطن عزیز کی سلامتی اور عالمی امن و ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومت،سیاسی جماعتوں اور عوام کو متحد ہوکر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا۔

اطلاعات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی پانچویں برسی کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ تکفیری دہشتگردی ناصرف وطن عزیز کی سلامتی بلکہ عالمی امن کے لئے بھی بڑا خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کار اور سرپرست انسانیت کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ داتا دربار میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کار کو 22 بار سزائےموت کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے داعش،القاعدہ،طالبان سمیت مقامی دہشتگرد جماعتوں کو کو بطور آلہ استعمال کرتے ہوئے اسلامی ریاستوں خصوصاً پاکستان میں ایک مخصوص سوچ اور فکر کو پروان چڑھاتے ہوئے مسلمانوں کو یرغمال بنانا باعث تشویش اور قابل مذإت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ مدینتہ العلم، سندھ ہائیکورٹ کاسپاہ صحابہ کے مجرم تحسین نیاز کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آمرانہ دور میں تکفیری دہشتگردوں کو پروان چڑھا کر پہلے افغان جہاد بعدازاں پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کے لئے استعمال کیا گیا، جس کا خمیازہ سانحہ آرمی پبلک اسکول، سانحہ جی ایچ کیو سمیت دیگر دردناک سانحات کی صورت میں پوری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے۔بلال بھٹو زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موجودہ حکومت،پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close