پاکستان کی اہم خبریں

طالبان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

شہید کانسٹیبل کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا

شیعت نیوز :طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں نشانہ بننے والے پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ گورنر کاٹیج میں ادا کی گئی۔شہیدکانسٹیبل کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سہیل خان کی نماز جنازہ گورنر کاٹیج میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی وزیرستان میں طالبان کے نصب کردہ بم کا دھماکا، تین پاکستانی فوجی شہید

زرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اور تدفین کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان،افغانستان سے دہشت گردوں کا پاک فوج پرحملہ 6 جوان شہید

شہید کانسٹیبل سہیل خان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے بریگیڈئیر حسنین، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی سی عبدالناصر، اے ڈی سی منظور آفریدی کے علاوہ آرمی اور پولیس کے افسران سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، پاک فوج کا جوان جام شہادت نوش کرگیا

ضلعی پولیس کی طرف سے کانسٹیبل سہیل خان کے جسد خاکی کو سلامی بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

یاد رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سہیل خان موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹانک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ

تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں دیگر سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close