دنیا

تمام ممالک اتحاد و وحدت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں۔ یو این سیکریٹری جنرل

شیعت نیوز: یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق غلط اطلاعات فراہم کرنے پر دنیا کو متنبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق غلط اطلاعات فراہم اور نشر کرنے پر متنبہ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں۔

یو این سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر صحت و تندرستی کے حوالے سے غلط انفارمیشن شیئر کئے جانے پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو جانا چائے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ سربراہ انٹونیو گوتریس کی یمن میں فوری جنگ بندی کی اپیل

انتونیو گوتریس نے انتباہ ایسے میں دیا ہے کہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی فنڈنگ روک دی۔

ٹرمپ نے بارہا یہ دعوی کیا کہ کورونا وائرس سے متعلق چین نے شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا اور عالمی ادارہ صحت نے بھی چین کا ساتھ دیا۔

کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ٹرمپ حکومت کی کمزوری، ناتوانی اور ناکامی پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور ان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدی پابندیوں کی مدت مزید ایک ماہ کیلئے بڑھا دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن تروڈو کا کہنا تھا کہ امریکہ اور کینیڈا کے مابین غیر ضروری سفر پر عائد پابندیاں دونوں ممالک کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے۔

امریکہ اور کینیڈا نے گزشتہ مہینے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کئے جانے سے اتفاق کیا تھا جو اس ہفتے کو ختم ہو رہی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close