اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت شیعہ دشمنی پر اتر آئی، تکفیریوں کی ایماء پر 70 سالہ بزرگ عزادار کے گھر پر چھاپا،تین عزیزگرفتار

تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری جماعتوں کی ایماء پر من گھڑت مقدمے کے تحت معزز عزادار امام حسینؑ تقی جعفر جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی

شیعیت نیوز: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت شیعہ دشمنی پر اتر آئی، تکفیریوں کی ایماء پر 70 سالہ بزرگ عزادارتقی جعفر کے گھر پر چھاپا،تین عزیزگرفتار،پریڈی تھانے منتقل، ملت جعفریہ پاکستان میں شدید اشتعال ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری جماعتوں کی ایماء پر من گھڑت مقدمے کے تحت معزز عزادار امام حسینؑ تقی جعفر جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ تقی جعفر صاحب کی گھر پرعدم موجودگی کی بناءپر ان کےبھائی علی جعفر سمیت دو بھتیجوں حسنین جعفر اور باقر کوبلاجواز طور پر گرفتار کرکے پولیس ہمراہ لے گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز میں سعودی عرب کی ایما پر فرقہ وارانہ خانہ جنگی کروانے کی سازش کا انکشاف

ذرائع کے مطابق تینوں گرفتار عزاداروں کو پریڈی تھانے منتقل کیا گیاہے، دوسری جانب ملت جعفریہ میں سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کی خوشنودی کی خاطر بزرگ تقی جعفر کے گھر چھاپے اور ان کے عزیزوں کی گرفتاری پر شدید اشتعال پایا جاتاہے۔

ملت جعفریہ کے سرکردہ تنظیموں اور شخصیات نے مشترکہ اجلاس میںان گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس معاملے پر کل مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ہے اور کہاہےکہ تکفیری عناصرکی ایماپر ان کے عقائد کو مکتب اہل بیت ؑ کے پیروکاروں پر مسلط کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں نے کل شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ ولشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی ملعون کی جانب سے کل سے واویلا کیا جارہاہےکہ شیعوں نے جلوس عاشورا میں زیارت عاشورہ کی عربی عبارتوں میں اصحاب رسول ؐ پر لعنت کی ہے اور نجی ٹی وی چینل نے اسے لائیو نشر کیا ہے، لہٰذا جلوس کے لائسنس ہولڈر اور لعنت بھیجنے والے کو گرفتار کیا جائے، جبکہ درحقیقت زیارت عاشورہ میں کسی صحابی رسولؐ پر نہیں بلکہ نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے قاتل یزید ملعون کے باپ اور داداپر لعنت کی گئی ہے جنہوں نے رسول ؐ اور اہل بیت رسولؐ پر مظالم ڈھائے ، ان کے خلاف سازشیں کی، ان کے اصحاب کو تہہ تیغ کیا اور ان سے جنگیں کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close