اہم ترین خبریںپاکستان

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام شہید سلیمانی ؒ ورفقاءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

انشاءاللہ ان پاک باز شہداءکے پاکیزہ لہو کی بدولت جلد دنیا امریکا اور اسرائیل کے منحوس وجود سے آزاد ہوگی ۔

شیعت نیوز: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام سردار رشید اسلام، شہیدحاج قاسم سلیمانی ؒ ، شہید ابومہدی المہندس اور دیگر مجاہدین اسلام کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی جماعت اہل سنت کا قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان

تعزیتی ریفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ،علامہ شبیر میثمی ،سربرا ہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ رضی جعفرنقوی، قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوری ایران کراچی آقائی احمد محمدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

جبکہ بزرگ علمائے کرام علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ مرزایوسف حسین، سمیت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےرہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن، جعفریہ الائنس کےرہنما شبر رضا،شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ جعفرسبحانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابرابو مریم اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

مقررین نے شہدائے راہ اسلام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے رفقائے کار کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نےکہاکہ شہید قاسم سلیمانی نے امریکی استعمار کے مقابل عظیم استقامت کا مظاہرہ کیا ، شہید نے عراق وشام کو داعش جیسے ناپاک وجود سے پاک کیا۔ انشاءاللہ ان پاک باز شہداءکے پاکیزہ لہو کی بدولت جلد دنیا امریکا اور اسرائیل کے منحوس وجود سے آزاد ہوگی ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close