اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ جواد نقوی کی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے اہم رکن حکیم عابدی جبری طور پر لاپتہ

واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ سید جواد نقوی کے دست راست سید رضوان حیدر کاظمی کو بھی اغواء کیا گیا تھا تاہم انہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔

شیعت نیوز: لاہور سے ایک اور شیعہ نوجوان کوگرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علامہ سید جواد نقوی کی تنظیم تحریک بیداری امت مصطفیٰ کےاہم رکن اور سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج حکیم عابدی کوجامعہ عروۃ الوثقیٰ چند رائے روڈ سے اغواء کیا گیا۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:علامہ جواد نقوی کے دست راست اورآئی ایس او پاکستان کے لاپتہ سابق مرکزی صدر رضوان کاظمی بازیاب

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکیم عابدی کو نامعلوم افراد زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ سید جواد نقوی کے دست راست سید رضوان حیدر کاظمی کو بھی اغواء کیا گیا تھا تاہم انہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close