اہم ترین خبریںایران

تہران میں آتش زدگی کے واقعے پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا تعزیتی پیغام

شیعت نیوز : حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آتش زدگی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کلینک حادثے کی وجوہات کے بارے میں جامع تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے تہران کے ایک طبی مرکز میں آتش زدگی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہےاور متعلقہ اداروں کو حوادث کم کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدام اٹھانے کی تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں شریک ممالک کے نام فاش

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تہران کے ایک طبی مرکز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش حادثے میں چند عزیز شہری جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو دل کی گہرائی سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومین کے لئے رحمت واسعہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور آرام و سکون طلب کرتا ہوں۔ ذمہ دار اداروں کو اس قسم کے دلخراش اور دردناک حوادث کو کم کرنے اور روکنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دینے چاہییں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے دردناک واقعات کی روک تھام کی جاسکے ۔ متعلقہ اداروں کو طبی مرکز میں آگ لگنے کے واقعہ کے بارے میں تحقیقات کی رپورٹ کو بھی جلد از جلد پیش کرنا چاہیے۔

سید علی خامنہ ای

11 تیر ماہ 1399

واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ زیر زمین میڈیکل گیس ٹینک میں اخراج کے باعث پیش آنے کے شواہد ملے ہیں تاہم تفتیش جاری ہے حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کہی جاسکتی ہے۔

کلینک میں آکسیجن کا ایک سلینڈر پھٹ گیا تھا اور کلینک کی عمارت میں مہیب آگ لگ گئی تھی جس کے سبب انیس افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ آگ لگنے کے بعد مزید سلینڈروں میں دھماکے ہوئے تھے اور عمارت کا ایک حصہ تباہ ہو گیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close