اہم ترین خبریںدنیا

ٹرمپ کی رسوائی، عدالت نے دھاندلی کی درخواست خارج کردی

شیعیت نیوز : امریکی ریاست پینسیلوانیا کی ہائی کورٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دائر کی گئی دھاندلی کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست پینسلوانیا کی ہائی کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس کے مبصرین یا سیلکٹڈ آبزرورس کو ووٹوں کی گنتی کے وقت موقع پرموجود رہنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن حکام نے مبصرین کو قانون کے مطابق لازمی دسترسی فراہم کی ہے۔

ریاست پینسیلوانیا میں ٹرمپ کے انتخابی کمپین کا دعوی ہے کہ اس ریاست کے چھے لاکھ بیاسی ہزار چار سو اناسی پوسٹل ووٹوں کو خفیہ طریقے سے شمار کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اتحاد امت کی کوششیں استعمار کے چہرے پر طمانچہ ہیں،علامہ امین شہیدی

گزشتہ ہفتے امریکی ذرائع ابلاغ منجملہ سی این این، فاکس نیوز، سی بی ایس، ایسوسی ایٹڈ پریس اور نیویارک ٹائمز نے اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے دوسو نوے الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے جیت حاصل کر لی ہے۔

اس کے بعد ٹرمپ نے ایک بیان جاری کر کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹس حریف کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھاندلی کو روکنے کے لئے کورٹ سے رجوع کرنے کی بات کی تھی۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی لیڈر نے ملک کی منتخب حکومت کے ساتھ ٹرمپ حکومت کے تعاون نہ کرنے کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اسے امریکیوں کی جان کے لئے خطرے سے تعبیر کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close