پاکستان

ملک میں دہشتگردی کا خطرہ، انٹیلیجنس اداروں نے الرٹ جاری کردیا

شیعیت نیوز : پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز میں دوبارہ دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے منصوبے بنانا شروع کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے علاوہ افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بی ایل اے کے مذموم منصوبوں کی نشاندہی کی ہے۔ بی ایل اے (مجید بریج) نے بھی پہلی مرتبہ دو خودکش بمبار تیار کئے ہیں۔

یہ خبر بھی پرھیں وزیر خارجہ شاہ محمود کے مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کو آئینہ دکھانے پرکالعدم سپاہ صحابہ بلبلاہٹ کا شکار

تھریٹ الرٹ نمبر 239 میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد ممکنہ طور پر پاکستان میں خودکش حملے کر سکتے ہیں۔ایجنسیوں نے ان خودکش بمباروں کی تصاویر حاصل کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے اور پولیس، سی ٹی ڈی سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ نمبر 236 میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے بھیجے گئے خودکش بمبار لاہور میں کارروائی کر سکتے ہیں۔ یہ کارروائی رش والی جگہ پر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔

تھریٹ الرٹ نمبر 234 میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم حرکت الضار (ایچ یو اے ۔ جے یو اے) کے تربیتی کیمپ میں حال ہی میں چار خودکش بمبار تیار کیے گئے ہیں جن کے ممکنہ نام شاہین، بلال، سلیمان اور سعید کوچی ہیں جن کو پاکستان میں کارروائیوں کے لیے بھیجا جائے گا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close