پاکستان

تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا ہنگو، پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر میر انور شاہ کے مزار کو عام و الناس کے استفادہ کیلئے کھولے اور وہاں پر ہونے والے پروگرام میں تعاون کرے

شیعت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کے کنونئیر مولانا اجلال حیدری نے کہا ہے کہ عزاداروں کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی سطح پر محرم کنٹرول روم قائم نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ صوبہ کے حساس اضلاع ہنگو، پاراچنار اور ڈیرہ اسماعیل خان کی سکیورٹی محرم الحرام کیلئے پاک فوج کے حوالے کی جائے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزاداری پر کوئی پابندی قبول نہیں، دہشتگردوں کو ساتھ بٹھا کر امن کی بھیک مانگنا عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ محرم الحرام کے دوران ہنگو، پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان جیسے تمام حساس شہر فوج کے حوالے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ریاست مدینہ میں ایک اور امام بارگاہ سیل، 6عزادار گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر میر انور شاہ کے مزار کو عام و الناس کے استفادہ کیلئے کھولے اور وہاں پر ہونے والے پروگرام میں تعاون کرے۔ نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے، ممنوعہ گروپوں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے، پورے صوبہ میں سرچ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرامن ،بیگناہ عزاداروں کے نام شیڈول فور سے خارج کیے جائیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close