اہم ترین خبریںپاکستان

نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف تحریک نفاذفقہ جعفریہ کاکراچی پریس کلب پر احتجاج

اپنے خطاب میں ٹی این ایف جے کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے، ایسے موقع پر کالعدم تنظیم کا متنازعہ بل ملکی ساکھ تباہ کرنے کی سازش ہے

شیعیت نیوز: پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کی اپیل پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت ٹی این ایف جے سندھ کے صدر علامہ سید اصغرعلی نقوی نے کی، اس موقع پر علماء کرام سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے باوجود 27 ہزار فلسطینیوں کی نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی

اپنے خطاب میں ٹی این ایف جے کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے، ایسے موقع پر کالعدم تنظیم کا متنازعہ بل ملکی ساکھ تباہ کرنے کی سازش ہے، اسلام کی بنیادوں میں حسین ابن علی (ع) کا لہو ہے، ساری طاقتیں مل کر بھی بنیاد اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں، بل کے مضمرات ’علیہ السلام‘ تک محدود نہیں، مذہبی و انسانی آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں، نہج البلاغہ سے غنیۃ الطالبین تک شیعہ سنی کتب کی ضبطگی کی راہ ہموار کی جارہی ہے، بل کی رو سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مجالس عزا کے اشتہارات تک کو متنازعہ بنادیا گیا ہے، بل آئینی طریقہ کار کے مطابق مسترد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامتی احتجاج کے بعد بڑے لائحہ عمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےنماز عید کے اجتماعات کے بعد احتجاج

رہنماؤں نے مزید کہا کہ متنازعہ بل شیعہ سنی مسئلہ نہیں خارجی فکر کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مسلک سمیت زبان اور عصبیت کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینا ممنوع قرار دیا جائے، مسلکی عصبیت کے نام پر جیتنے والے ایک ممبر نے جمہوریت پسندوں اور انسانیت دوستوں کا پورا ’جل‘ گندا کردیا ہے، پاکستان پر حکومت کرنے کے خواہشمند اپنے مفادات کیلئے پاک فوج اور عوام کے 70 ہزار شہیدوں کے لہو سے غداری نہ کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close