اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ناظرعباس تقوی کا قرآن مجید کی توہین کرنے والے ملعون شخص کی پھانسی کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ ناروے میں قرآن مجید کی بےحرمتی سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور غمزدہ ہیں

شیعت نیوز: ہم ناروے میں قرآن مجید کی ہونے والی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ناروے کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن مجید کی توہین کرنے والے ملعون شخص کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہارشیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نےصوبائی دفتر سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفابیا کا شکارمغرب اپنےمذہبی جنونیوں کی تربیت کاانتظام کرے،علامہ رضی جعفرنقوی

انہوں نے کہاکہ ناروے میں قرآن مجید کی بےحرمتی سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور غمزدہ ہیں، الیاس عمر کے جرات مندانہ اقدام نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے کبھی ڈنمارک، کبھی ناروے اور دیگر مختلف ممالک میں قرآن مجید اور پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، جس سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے اور مسلمانوں میں شدید ردعمل بھی پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک پر امریکہ کا بیان پاکستان کے اندرونی معامالات میں مداخلت ہے ،علامہ ساجدنقوی

انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو انتہاء پسند کہنے والے خود انتہاء پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کے اثرات پوری دنیا پر ظاہر ہورہے ہیں، اگر اس مذہبی انتہاء پسندی کو روکا نہیں گیا تو اس کے نقصانات پوری دنیا پر اثر کریں گے لہذا مغربی ممالک اس قسم کے توہین آمیز خاکوں اور قرآن مجید کی بےحرمتی کو روکنے کے لئے بنیادی اقدامات کرے اور اس ملعون شخص کو پھانسی دیں تاکہ پھر کبھی کسی مذہب کے مقدسات کی توہین نہ ہو سکے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:عمران خان ناروے سے سفارتی تعلقات منقطع اور سفیر کو پاکستان بدر کریں، علامہ باقرعباس زیدی

یہ خبرلازمی پڑھیں:ناروے، قرآن کریم کی توہین کی کوشش، روکنے والا مسلم نوجوان ہیرو قرار

یہ خبرلازمی پڑھیں:ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ،رہنماشیعہ علماءکونسل علامہ شبیر میثمی

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close