اہم ترین خبریںپاکستان

بول ٹی وی کے خلاف ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، پاکستان دشمن پروگرام بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے غیور شیعہ سنی عوام پاکستان کے مقتدر اداروں اور شخصیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن ٹی وی چینل بول پر فی الفور پابندی عائد کی جائےکیونکہ پاکستان کسی بھی طور پر داخلی مسلکی اختلافات یا فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شیعت نیوز: سوشل میڈیا صارفین کابول ٹی وی کے پاکستان دشمن پروگرام بند کرنے کا مطالبہ ، بول ٹی وی غیر ملکی اشاروں پر فرقہ واریت پھیلا رہاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #BOLPromotingsectarianismٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ چینل انتظامیہ کا مکروہ چہرہ بےنقاب ۔

یہ بھی پڑھیں: قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، محترمہ زھرا نقوی

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل بول کے مسلسل فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر مشتمل پروگرامات اور رمضان ٹرانسمیشن کے خلاف سوشل میڈیا صارفین میں شدیدغصہ پایا جاتا ہے ۔ گزشتہ شب وحدت سوشل میڈیا ٹیم (Team Confronters)نے ٹوئٹر پر #BOLPromotingsectarianism کے عنوان سے کامیاب ٹرینڈ سیٹ کیا اور ہزاروں ٹوئٹس کے ذریعے بول ٹی وی چینل کے مالکان اور انتظامیہ کے منافقانہ کردار او ر ملک دشمن سرگرمیوں سے پردہ چاک کیااورفرقہ وارانہ تعصب پھیلانے والے ملک دشمن پروگرامات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالم اسلام کوقبلہ اوّل کی آزادی کیلئےعملی جدوجہد کرناہوگی،سراج اور خالد مشعل کی ٹیلیفونک گفتگو

واضح رہے کہ غیر ملکی ایماءاور اسلام دشمن عناصر کے پےرول پربول ٹی وی مسلسل شیعہ سنی علمائے کرام کے درمیان مسلکی اختلافی مسائل اور موضوعات کو چھیڑ کر وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی اور شیعہ سنی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہے۔14سو برس بعدتاریخ اسلام اور خلفائے راشدین کے ادوار میں پائے جانے والے اختلافی مسائل کو زیر بحث لاکر داخلی طور پر کشیدگی کو پروان چڑھارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل نے مزارات کھولنے سمیت اہل سنت کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان کے غیور شیعہ سنی عوام پاکستان کے مقتدر اداروں اور شخصیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن ٹی وی چینل بول پر فی الفور پابندی عائد کی جائےکیونکہ پاکستان کسی بھی طور پر داخلی مسلکی اختلافات یا فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close