اہم ترین خبریںپاکستان

ملعون ستار جمالی واجب القتل ہے ،اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکایاجائے ،شیعہ سنی، مسیحی رہنما

رہنماؤں نے کہاکہ عبدالستار جمالی نے جو گستاخی کی ہے وہ قابل مذمت ہے اور گستاخ انسان دائرہ اسلام اور انسانیت سے بھی خارج ہے

شیعت نیوز: ضلع کرم کے مذہبی ،سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے امام مہدی ؑکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے اور گستاخی کے مرتکب ملعون عبدالستار جمالی کو واجب القتل قرار دیتے ہوئے فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ستار جمالی کو پاکستانی قانون کی شق 295 کے مطابق فوراً پھانسی دی جائے، آئی ایس او پشاور

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین، علامہ یوسف حسین ،علامہ اخلاق حسین ، اہلسنت والجماعت کے رہنما حاجی میر زمان بنگش ، علامہ سید صفدر علی شاہ ، حاجی عابد حسین ، علامہ باقر حیدری ، علامہ زاہد حسین ، پادری دلدار مسیح نے کہا کہ کوئی بھی مذہب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، آئمہ اطہار اور صحابہ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتا اس لئے امام مہدی کی شان میں گستاخی کا مرتکب عبدالستار جمالی واجب القتل ہے اور حکومت اسے فوری طور پر پھانسی پر لٹکائے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس قسم گستاخانہ حرکتیں نہ صرف پاکستان میں انتشار کو ہوا دینے کیلئے کی جارہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی رہنماؤں نے کہاکہ عبدالستار جمالی نے جو گستاخی کی ہے وہ قابل مذمت ہے اور گستاخ انسان دائرہ اسلام اور انسانیت سے بھی خارج ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے اور گستاخِ امام مہدیؑ کو فوری طور پھانسی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ستار ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، مولانا یوسف حسین جعفری

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close