دنیا

ٹرمپ انتظامیہ کی 20 چینی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں

شیعت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایسی 20 چینی کمپنیوں کی فہرست تیار کی ہے جن پر یا تو چینی فوج کا کنٹرول ہے یا یہ چینی فوجی کے زیر اختیار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ہوواوی اور ویڈیو سرویلانس کمپنی ہیکویژن شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی حکومت پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی میں شیعیت نیوز کی خبر کی گونج، وزیر اعلیٰ سندھ نے تصدیق کردی

امریکہ نے ہواووی اور ہیکویژن کو قومی سیکورٹی کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے گزشتہ سال ہی بلیک لسٹ کر دیا تھا اور اتحادی ممالک کے ساتھ مہم شروع کی تھی کہ ہواووی کو 5 جی نیٹ ورک سے الگ رکھا جائے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس ’’ڈی او ڈی‘‘ نے امریکہ میں تجارت کر رہی ایسی 20 چینی کمپنیوں کی فہرست تیار کی ہے جن کو چینی فوج کی حمایت حاصل ہے۔

امریکی قانون کے مطابق پینٹا گون کی اس فہرست میں شامل کمپنیوں پر صدر پابندی عائد کر سکتے ہیں اور ان کمپنیوں کے اثاثے ضبط کئے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری سے اب تک ساٹھ بار سے زیادہ ملک میں کورونا کے خطرات کو کم کرکے ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے صدر ٹرمپ کے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ بائیس جنوری سے تیئس جون کے دوران کورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کے استعمال کردہ جملوں میں بہت زیادہ خوش فہمی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے بارے میں ٹرمپ کے جملوں کی جہت اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے موقف میں کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close