دنیا

ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیاں ٹیکساس جھیل میں غرق

امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیوں کی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیوں کی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کے قریب ٹریوس جھیل پر ٹرمپ کی حمایت میں بڑی تعداد میں کشتیوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔

حکام کے مطابق کشتیوں کے ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی وجہ سے جھیل میں اٹھنے والی بلند لہروں نے کئی کشتیوں کو ڈبو دیا اور کئی کشتیاں پتھروں سے ٹکرا گئیں، تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close