اہم ترین خبریںپاکستان

ترک صدر کےدورہ پاکستان کے پیچھے چھپےخطرناک حقائق، حیرت انگیز انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان بھی سیکیورٹی اداروں کی قید سے با آسانی فرار ہوگیا تھا اور اس نے مبینہ طور پر ترکی سے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجا تھا

شیعت نیوز: ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا جس کو ملک بھر میں خوب پذیرائی ملی تاہم ترک صحافی نے طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے پیچھے چھپے خطرناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر علی حیدر شہید اور مرتضیٰ شہید کی ساتویں برسی کے موقع پر ماضی کی کچھ یادداشتیں۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں شام کی افواج نے ادلب شہر میں داعش اور النصرہ کے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ داعش کے سہولت کار ترکی امریکہ اور اسرائیل نے اس آپریشن کے خلاف اپنی تیاریاں اور پراپیگنڈہ مہم تیز کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس مسئلہ کشمیر کےحل کیلئےموثرکرداراداکریں، علامہ ساجد نقوی

ترک صدر کے دورہ پاکستان کے فوراً بعد ترک صحافی نے طیب اروان کے دورے کے پس پردہ حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔اردوان کے دورہ پاکستان کا مقصد شام میں داعش کے خلاف شامی افواج کی جاری کاروائیوں کے خلاف پاکستان سے مدد لینا ہے تاکہ ترکی کو دیا گیا عالمی صیہونی ایجنڈا کامیابی سے ہمکنار ہوسکے جو ترکی سے قبل سعودی عرب و امارات کو دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی منشاءکے خلاف پاکستان کی ملائیشیا اور ترکی سے قربت ، سعودی عرب میں پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان بھی سیکیورٹی اداروں کی قید سے با آسانی فرار ہوگیا تھا اور اس نے مبینہ طور پر ترکی سے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجا تھا۔ دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ حکومت غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کے اپنے دعوے کو یقینی بنا سکتی ہے یا رجب طیب اردوان کی سازشی پالیسی کا شکار ہوکر پاکستان کو ایک بار پھر عالمی فساد کی دلدل میں ڈال دے گی ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close