دنیا

ترکی میں کورونا کا قہر، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد ہلاک

شیعت نیوز : ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1296 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت و پاکستان بری طرح کورونا کا شکار، متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ترکی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 93 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 61 ہزار 49 ہو گئی۔ ترکی میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کسی بھی وقت اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کے لئے تیار ہے۔ شیخ نعیم قاسم

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 اپریل سے تا حکم ثانی 20 سال سے کم عمر کے شہری گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی کے اہم رہنما اور مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس سے جابحق

اس سے قبل مارچ میں ترکی کی حکومت نے 65 برس سے زائد عمر کے شہریوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے نشہ چھوڑنے کا اچھا موقع گنوا دیا۔ محمد ظریف

ترکی کے صدرنے اسی طرح دارالحکومت انقرہ سمیت 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

رجب طیب اردوغان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close