اہم ترین خبریںمشرق وسطی

ترکی نے شام کے بعد لیبیا میں بھی دہشت گرد پہنچانا شروع کردیئے

شیعت نیوز : مسلم اکثریتی ملک شام میں دہشت گردوں کی سپلائی کے ساتھ ساتھ ترکی نے لیبیا میں بھی دہشت گردوں کی سپلائی شروع کردی ہے۔

ترکی کی حکومت لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے جنگجو اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی نے طرابلس کی عسکری مدد کے لیے ایئر پُل کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاٹل شہر کا کنٹرول ہاتھ سے نکل جانے پر ٹرمپ آپے سے باہر

ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ ترکی کا ایک طیارہ 126 اجرتی جنگجو لے کر لیبیا پہنچا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنگجو لے کرآنے والا ہوائی جہاز ترکی کی فضائی کمپنی ’’ونگز‘‘ کا ہے۔

قومی وفاق حکومت نےبتایا کہ C130 طرز کے 4 ترک فوجی طیارے مصراتہ ہوائی اڈے پر اترے۔ ان طیاروں میں طرابلس کے لیے عسکری رسد لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین بھی عمران حکومت سے مایوس، بجٹ کو غریب دشمن قرار دے دیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کے 13 طیارے لیبیا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

اس سے قبل ، جمعرات کو ، العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کو اطلاعات ملی تھیں کہ ترکی کے 3 فوجی کارگو طیارے مغربی لیبیا جارہےہیں۔ذرائع نے بتایا کہ طرابلس روانہ ہونے والے دو طیارے استنبول سے اور تیسرا کونیا فضائی اڈے سے روانہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کورونا کے بڑے مرکز میں تبدیل

جمعرات کے روز یہ اطلاعات ملی تھیں کہ ترکی کے دو بحری جہازسرکک اور حیدر پاشا بھی لیبیا کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ انہیں یونان کے ایک بحری جہاز کی طرف سے روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں کارگو بحری جہاز سامان لے کر لیبیا کی بندرگاہوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

 

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close