پاکستان

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان شیر محمد گروپ کے 2 دہشتگرد واصل جہنم

شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، سندھ حکومت نے مقابلے میں مارے گئے دہشت گروں کے سروں کی قیمت لاکھوں روپے مقرر کر رکھی تھی۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کو حساس اداروں جانب سے نادرن بائی پاس پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا کالعدم تحریک طالبان کے شیر محمد گروپ سے تھا۔ دونوں دہشتگرد محمد خان کالونی کے کمانڈر تھے۔ دہشت گردوں کی شناخت ساجد اور ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سندھ حکومت نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ساجد کے سر کی قیمت 10 لاکھ، جبکہ ظفر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد 12 پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close