اہم ترین خبریںسعودی عربیمن

یمن، سعودی عرب اور اماراتی فوجی آپس میں لڑ پڑے، درجنوں ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز : یمن میں یمنی مسلمانوں کے خلاف لڑنے والے جارح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگجو آپس میں لڑ پڑے، شدید جھڑپ میں دونوں جانب کابھاری نقصان۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حامیوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں درجنوںافراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی حمایت یافتہ مفرور صدر منصور ہادی اور جنوب کی عبوری کونسل کے جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد سعودی نواز مارے گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں عرب ملک کا شرمناک اعلان، شراب اور شباب اب دونوں ہوں گے عام

رشیا ٹو ڈے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاض اور ابوظہبی سے وابستہ عناصر ” الطریہ” نامی علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف میدان ميں آگئے جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے حامی چھے جنگجو ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئيں جب منصور ہادی سے وابستہ افراد نے توپخانے سے ابوظہبی سے وابستہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کی۔

اس سے قبل ابین نامی علاقے میں بھی متحدہ عرب امارات سے وابستہ عبوری کونسل کے افراد کی مفرور صدر منصور ہادی کے ایجنٹوں کے ساتھ ایک شدید جھڑپ کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہلکے اور نیم بھاری ہتھیار استعمال کئے تھے۔

خیال رہے کہ یمن میں جارحیت میں مصروف آل سعود اور آل نہیان کے نمکخواروں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور اب تک ان جھڑپوں میں سیکڑوں عناصر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close