اہم ترین خبریںپاکستان

متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش کا انکشاف

واضح رہے کہ اس وقت لاکھوں پاکستانی شیعہ متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور ملازمتوں میں مصروف ہیں جو کہ اربوں روپے کا ذر مبادلہ سالانہ پاکستان بھیج کر معیشت کو سہارا فراہم کرتے ہیں

شیعیت نیوز: اسرائیل کے یار متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بالخصوص پاکستان سمیت مختلف ممالک  کے 1100 سے زائد شیعہ شہریوں کو لاپتہ کردیاہے۔پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے کی عرب امارات،بھارت اور اسرائیل کی نئی ساز ش ،متحدہ عرب امارات نے بھارتی درخواست پر سینکڑوں پاکستانی شیعہ تاجروں کو اٹھا کر لاپتہ کردیا۔ذرائع کےمطابق ان تاجروں کو مال و دولت سے محروم کر کے ڈی پورٹ کردیا جائے گا جس سے پاکستان کی ریمیٹینس کی مد میں ہونے والی آمدنی کوشدید دھچکا پہنچے گا۔

تفصیلات کےمطابق بھارت، اسرائیل، عرب امارات گٹھ جوڑکے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی ایجنسیوں کا پاکستانی شیعہ تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤ ن سینکڑوں پاکستانی شیعہ تاجروں کو لاپتہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی و سعودی ثالثی کے نتیجے میں یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان قائم ہونے والے تعلقات کے بعد یواے ای میںمقیم شیعیان حیدر کرارؑ خصوصاً پاکستانی شیعہ مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے ناجائز تعلقات استوار کر کے سعودی اور امارات اپنے اہداف حاصل کر سکیں گے؟

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی خفیہ اداروں نے جن سینکڑوں پاکستانی شیعہ تاجروں اور ملازموں کو اغواء کیا ہے انہیں مرحلہ وار پاکستان واپس بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے اماراتی حکومت اغواءشدہ پاکستانیوں کی تمام ترجائیداد ضبط کرکے انہیں خالی ہاتھ وطن واپس بھیجے گی ۔

واضح رہے کہ اس وقت لاکھوں پاکستانی شیعہ متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور ملازمتوں میں مصروف ہیں جو کہ اربوں روپے کا ذر مبادلہ سالانہ پاکستان بھیج کر معیشت کو سہارا فراہم کرتے ہیں ، اماراتی حکومت کی جانب سے ان کی جائیداد پر قبضہ اور ان کی جلاوطنی کی صورت میں پاکستان کی معیشت کو سالانہ اربوں روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ایم ڈبلیوایم کی قیادت سے کیاگیاوعدہ پورا،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا

دوسری جانب ان سینکڑوں پاکستانی شیعوں کا مستقبل بھی برباد ہوتا دکھائی دے رہاہے، یو اے ای میں لاپتہ شیعہ افراد کی اہل خانہ مسلسل اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے نوحہ کناں ہیں، امارات میں متعین پاکستانی سفیر غلام دستگیر بھی پریشان حال پاکستانیوں کی کوئی مدد نہیں کررہے ، متاثرہ خاندانوں  نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانیز زلفی بخاری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بازیابی کیلئے موثر کردارادا کریں ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close