اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان صاحب ! یہ پاکستان کس راستے پر جارہاہے؟نواسہ رسولؐ کاقاتل عمرسعدبھی محترم بن گیا

پاکستان کے مقتدر اداروں کو چاہئے کہ اصل تاریخ اسلام سے ریاست پاکستان کے تمام اداروں کی وزراء اور سرکاری افسران کو آگاہ کرےتاکہ دشمنان اسلام ورسول ؐ اور آل رسول ؐ کی درست شناخت انہیں حاصل ہو ۔

شیعیت نیوز: عمران خان صاحب ! یہ پاکستان کس راستے پر جارہاہے؟نواسہ رسولؐ کاقاتل عمرسعدبھی محترم بن گیا، فاضل پور پنجاب میں امام حسین ؑ اور ان کے اصحاب وانصار کےقاتل ملعون عمر ابن سعدپر لعنت بھیجنا بھی جرم بن گیا،ضلع راجن پور پنجاب میں شیعہ نوجوان سید مزمل بخاری کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ،عمر ابن سعد جو کربلا میں نواسہ رسولؐ امام حسینؑ اور ان کے 72باوفا اصحاب و انصار کے قتل میں براہ راست ملوث تھایزید کی پیروکارپنجاب پولیس نے اُس کو بھی مقدس بنادیا۔سوشل میڈیا پر قاتلِ امام حسینؑ ملعون عمرابن سعد کےخلاف کمنٹ کرنے پر تھانہ صدر فاضل پور ضلع راجن پور میں شیعہ نوجوان سید مزمل بخاری کےخلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کی تکفیر کا سلسلہ بند کروایا جائے، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو ریاستی ادارے ذمہ دار ہوں گے،علماء و ذاکرین کانفرنس کی قراردار

اللہ رحم کرے ،اب عمرابن سعد قاتل نواسہ رسولؐ امام حسینؑبھی پاکستان میں اہل سنت کی مقدس ہستیوں میں شامل ہوگیاہے، لگتا ہے کہ ریاست پاکستان آئندہ چند روز میں یزید معلون کو بھی آفشلی رضی اللہ تعالیٰ ڈکلیئر کرنے والی ہے ۔

ہم پاکستان کی مقتدر شخصیات خصوصاً وزیر اعظم خان سے سوال کرتے ہیں کہ کیا ملعون عمر بن سعد قاتل نواسہ رسولؐ امام حسین ؑبھی اھلسنت مقدسات میں شامل ہے ؟ کہ جس کے خلاف کچھ کہنے پر مقدمات درج ہورہے ہیں ۔آئی جی پنجاب صاحب کس منہ سے روز محشر نبی کریم (ص) سے شفاعت کی امید رکھتے ہو جب انکے جگر گوشہ مولا حسینؑ کا قاتل بھی تمھارا عزیز ترین ہو ؟

یہ بھی پڑھیں: ایرانی مغوی گارڈز کی بازیابی کے لئے پاکستانی احکام سے رابطے میں ہیں: ایرانی کمانڈر

خدارا ہر عربی رسم الخط کے حامل نام والےشخص کو مقدس سمجھنا چھوڑ دیا جائے، پاکستان کے مقتدر اداروں کو چاہئے کہ اصل تاریخ اسلام سے ریاست پاکستان کے تمام اداروں کی وزراء اور سرکاری افسران کو آگاہ کرےتاکہ دشمنان اسلام ورسول ؐ اور آل رسول ؐ کی درست شناخت انہیں حاصل ہو ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close