اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کے وژن اوریکساں نصاب تعلیم کی بدولت دینی مدارس کے طلباء پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، محترمہ امۃ المہدی

اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ تہمینہ بتول کا کہنا تھا کہ میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے شیلڈ وصول کروں گی

شیعت نیوز: جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پکی شاہ مردان میانوالی کی پرنسپل محترمہ امۃ المہدی نے جامعہ کی طالبہ تہمینہ بتول کو وفاق المدارس کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر وزیراعظم کی جانب سے انعامی شیلڈ دیئے جانے تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1993ء سے جامعہ میں ہر سال طالبات اچھے نمرز حاصل کرتی ہیں، لیکن اس دفعہ وزیراعظم پاکستان نے مدارس کے طلباء و طالبات کو اہمیت دے کر ہمارے حوصلے بلند کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ کے تحت کامیاب طلباءوطالبات میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے انعامات کی تقسیم

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جامعہ روز اول سے نہ صرف دینی تعلیم بلکہ عصری تعلیم بھی طالبات کو دے رہا ہے، تاہم وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق اگر مدارس کے طلباء و طالبات کو قومی دھارے میں شامل کر کے انہیں جدید طریقہ تعلیم کے مطابق ایک جیسا سلیبس پڑھایا گیا تو یقینا یہ سب بچے بچیاں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اول پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ تہمینہ بتول کا کہنا تھا کہ میں سوچ نہیں سکتی تھی کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے شیلڈ وصول کروں گی، یہ سب میری اساتذہ، ادارے کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی اور ماں باپ کی دعاءں اور شفقات کا نتیجہ ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close