مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 736 ہوگئی

شیعت نیوز : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امارات میں اموات کی تعداد22 ہوگئی ہے۔

جزیرہ نما عرب کی ریاست متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 376 کیس سامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دیامرمیں کورونا کے پہلے3کیس سامنے آگئے، تینوں افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سےہے

یو اے ای میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 ہزار 736 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض ممالک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کی عالمی وبامیں کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ باعث تشویش ہے ،علامہ رضی جعفرنقوی

دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی منظوری دے دی۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ صحت دبئی نے اعلان کیا ہے کہ جو افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اُن کے پلازمہ سے باقی مریضوں کے علاج میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جب مسلم حکمران سرزمین وحی پرنائٹ کلب اور جواخانےکھولیں گےتو عذاب تو آئےگا، پیر اعجاز ہاشمی

محکمہ صحت دبئی کے سربراہ یونس کاظم نے کہا ہے کہ دبئی کے اسپتالوں میں اِس علاج کے قواعد و ضوابط متعارف کرائے جاچکے ہیں تاکہ پلازمہ تھیراپی کا معیار حفظان صحت کے تمام اصولوں کے مطابق ہو۔

خیال رہے کہ پلازمہ تھیراپی میں ایسے صحتیاب شخص کا خون لیا جاتا ہے، جس میں مخصوص جراثیم کے خلاف تریاقچے Antibodies پیدا ہوچکی ہوں جنہیں متاثرہ شخص میں داخل کرکے اُس کے جسم کو مامون کیا جاسکے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close