اہم ترین خبریںایران

متحدہ عرب امارات نے اسلامی دنیا اور خطی ممالک کے ساتھ غداری کی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب ممالک، خطی ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی۔

منگل کو محکمہ تعلیم و تربیت کے اعلی عہدیداروں اور اسکولوں کے مدیران کے سالانہ اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

اس موقع رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امارات اسرائیل تعلقات پائیدار نہیں رہیں گے تاہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا شرمناک داغ متحدہ عرب امارات کے دامن سے کبھی صاف نہیں ہوگا۔

انہوں نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلیے متحدہ عرب امارات کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں صیہونیوں کا پیر کھولا اور فلسطین کے مسئلے جو ایک ملک کے قبضے کا مسئلہ ہے، کو فراموش اور عام کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : عربوں کی مظلوم فلسطینیوں سے ایک اور خیانت،پہلی اسرائیلی کمرشل فلائٹ براستہ سعودی عرب ابوظہبی پہنچ گئی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ’’ امارات کی یہ خیانت زیادہ دیر نہیں چلے گی لیکن اس کا شرمناک داغ ہمیشہ باقی رہے گا۔‘‘

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے خطے میں صیہونیوں کی آمد کا راستہ کھول دیا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو جو ایک ملک پر قبضے کا مسئلہ ہے، بھلا کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کر رہے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام، عرب ممالک، خطی ممالک اور فلسطین کے خلاف غداری کی اور یقینا یہ غداری زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی لیکن یہ بدنامی ان پر برقرار رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جبکہ فلسطینی عوام ہر طرف سے بہت دباؤ میں ہیں اسی طرف سے متحدہ عرب امارات صیہونیوں اور شیطان امریکی عناصر کے ساتھ مل کر اسلامی دنیا کے مفادات کے خلاف اقدام اور عالم اسلام کیساتھ ظلم و بربریت کا سلوک کرتا ہے تو امید ہے کہ متحدہ عرب امارات کے عوام جلد از جلد بیدار ہوجائیں گے اپنے اس اقدام کا ازالہ کریں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close