دنیا

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

شیعت نیوز : یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل نے نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پیٹرولنگ جنگ چھیڑنے کا بہانہ ہے، اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپ خاموشی توڑے، مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم بند کرائے۔

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل میں لکھے گئے مضمون میں کرنل (ریٹائرڈ) ویس مارٹین نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو ہٹلر کی سوچ کے تحت رد کیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان سے تناؤ کم کرنے کے بجائے کشیدگی بڑھا رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر جارحانہ پیٹرولنگ بظاہر فائرنگ کا تبادلہ شروع کرنے اور جنگ چھیڑنے کا بہانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی خفیہ معلومات امریکہ کو دینے والے جاسوس کو سزائے موت سنا دی گئی

مضمون نگار نے کہا کہ چیک وسلواکیہ پر ہٹلر کے قبضے سے پہلے جرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی، بھارتی اہلکار وہی کام مقبوضہ کشمیر میں کر رہے ہیں۔

ویس مارٹن نے کہا کہ اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کا آئینی درجہ تبدیل کر کے یونین علاقہ بنایا گیا، علاقے کی حیثیت بدلنا درحقیقت محاصرے کا نکتہ آغاز تھا، پھر دسمبر 2019ء میں بھارت نے مسلم آبادی سے شہریت کا حق بھی چھین لیا، جیسے ہٹلر نے یہودیوں کیلئے کیمپ بنائے، مودی نے مسلمانوں کیلئے بنا دیئے۔

کورونا وباء کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف مہم اور تیز کر دی گئی، وباء نے بھارت میں مسلمانوں کے لیے دہرا لاک ڈاؤن کیا ہے، فوج اور پولیس مسلمانوں کو احتجاج کرنے بھی نہیں دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ، امریکہ اور مغربی یورپ ان کیمپوں کی صورتحال پر محض چند الفاظ ادا کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور نسل کشی روکنے کے لیے مودی پر دباؤ ڈالیں۔

ویس مارٹن نے قول نقل کیا کہ آئین اسٹائن نے کہا تھا کہ دنیا برے لوگوں کی وجہ سے خطرناک نہیں، یہ خطرناک اس لیے ہے کہ لوگ برائی کے خلاف کچھ کر نہیں رہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close