پاکستان کی اہم خبریں

اسلام آباد، امریکی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے الوداعی ملاقات

شیعیت نیوز : امریکی سفیرپال جونز نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کیلئے امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردارکی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے تعاوَن سےخطے میں امن واستحکام کو فروغ ملے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے عربوں کو ایران سے ڈراتا ہے، پیراعجاز ہاشمی

یاد رہے کہ 5 جولائی کو امریکہ کے 244 ویں یوم آزادی کے موقع پر پال جونز نے کہا تھا کہ پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے۔ امریکی سفیر پال جونز نے کہا تھا کہ مشکل حالات میں پتہ چلا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسائل کے حل کے لیے قریبی تعاون کیا۔ امریکی سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دوستی کا سلسلہ برقرار رکھنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ اور پاکستان ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close