اہم ترین خبریںدنیا

امریکی دعووں کا پول کھل گیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کاصدارتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کا الزام

شیعیت نیوز : دنیا بھر میں جمہوریت کے علمبردار اور سپر پاور ہونے کے دعویدار امریکہ کے سسٹم کا پول کھل گیا، موجودہ امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور مقابل صدارتی امیدوار جوبائیڈن دونوں نے امریکی انتخابات میں بدترین دھاندلی کے الزامات عائد کردیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی صدارتی الیکشن یا انتخابی فراڈ

سال 2020 کے امریکی صدارتی الیکشن میں امریکہ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا پول کھل گیا، کئی دن گزر جانے کے باوجود اب تک ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا جس پر دنیا بھر میں امریکی بلند و بانگ دعووں کا پول کھل گیا ہے اور ساتھ ہی انتخابات مذاق بن کر رہ گئے ہیں جس پر دنیا بھر میں لطیفے بنائے جارہے ہیں اور امریکہ کے سپر پاور ہونے کے دعووں کا تمسخر اڑا یا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات 3 نومبر کو ہوئی تھی جس کے بعد سے اب تک مکمل نتائج کا اعلان نہیں کیا جاسکا تاہم اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر فتح حاصل ہے اور وہ امریکی صدارت کے عہدے تک پہنچنے کے قریب ترین امیدوار ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close