اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیلی وزیر اعظم کا ایران کے خلاف امریکی ، اسرائیلی اور سعودی اتحاد کی تشکیل کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری عمومی سیاست شام کے اندر ایران کیساتھ جنگ پر مبنی ہے

شیعت نیوز: قبلہ اول بیت المقدس پر قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گولان ہائٹس سے شامی دارالحکومت دمشق پر گذشتہ شب ہونے والے میزائل حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ ایران کیخلاف اشتعال انگیز بیان بازی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل حملے شاید بلجیئم کی فوج کی کارروائی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری عمومی سیاست شام کے اندر ایران کیساتھ جنگ پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناب زہرا ؑ نےزخمی بدن کیساتھ سخت اور مشکل حالات کے باوجود ولایت کا دفاع کیا،قاضی نیازحسین نقوی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اسرائیل کیلئے ایک حقیقی خطرہ ہے جبکہ ہم شام کے اندر ایرانی موجودگی کو ختم کرنے میں مصروف ہیں۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران مخالف اپنی بین الاقوامی سرگرمیوں کے بارے میں خبر دیتے ہوئے کہا کہ ہم خفیہ طور پر اور آشکارا ایران کیخلاف ایک طاقتور "امریکی-اسرائیلی-عربی” اتحاد تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناب سیدہ زہراؑ کی عظمت کو جاننے کیلئے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا” نے گذشتہ شب شامی اینئی ایئر کرافٹس کی طرف سے دارالحکومت دمشق کے آسمان پر حملہ آور کئی ایک ناشناس اہداف کے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی تھی۔ شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حملہ آور میزائل اسرائیل کے زیرکنٹرول شامی علاقے "گولان ہائٹس” سے فائر کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی پاکستان کے شیعہ سنی عوام میں بڑھتی مقبولیت،تکفیری ملااورنگزیب فاروقی کی بلبلاہٹ عروج پر

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی اسرائیل کیطرف سے دمشق پر میزائل و ہوائی حملے انجام دیئے گئے تھے، جنہیں شامی اینئی ایئرکرافٹس کی بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close