پاکستان کی اہم خبریںدنیا

اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے فحش ویڈیوز ملی تھیں، سعودی نیوز چینل العربیہ کا دعوی

عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع مبینہ ٹھکانے سے ملنے والے دیگر اہم مواد اور دستاویزات میں فحش مواد پر مبنی فلموں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ‘سی آئی اے’ کو بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے قیمتی معلوماتی ذخیرے سے دیگر سامان کے ساتھ فحش مواد پر مبنی ویڈیوز بھی ملی تھیں۔ یہ ویڈیوز القاعدہ کمانڈروں اور اسامہ بن لادن کے درمیان ہونے والی خط کتابت کے دوران انہیں بھیجی گئی تھیں۔ سنہ 2011ء کوجب امریکی فوج نے بن لادن کے ٹھکانے پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا تو وہاں سے بڑی مقدار میں دستاویزات حاصل کیں تو ان میں قابل اعتراض مواد بھی موجود تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے سے ایسی سی ڈیز ملیں جن میں فحش مواد موجود ہے۔ یہ فحش مواد آنے والے دنوں میں نیشنل جیو گرافک کے حوالے جائے گا۔

توقع ہے کہ امریکی صحافی جلد ہی امریکی نیوی سیلز کے ہاتھ لگنے والے بن لادن اور القاعدہ کے حساس ریکارڈ کی تفصیلات شایع کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں بن لادن کے ٹھکانے ایسا مواد بھی ملا تھا جس میں القاعدہ کی طرف سے 11 ستمبر2001ء کو امریکا پرالقاعدہ کےحملوں کی منصوبہ بندی کا بھی پتا چلتا ہے۔

(العربیہ)

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close