اہم ترین خبریںپاکستان

ویلنٹائن ڈے جیسی مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سےعورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ، قاضی نیاز نقوی

لڑکے، لڑکی کی دوستی کا کوئی تصور نہیں، قرآنی احکام کی رو سے عورت کے چلنے میں بھی حددرجہ شریفانہ انداز اپنانے کا حکم ہے

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیازحسین نقوی نے لاہور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسی غیر شریفانہ مغربی ثقافتی رسومات کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں عورتوں کیخلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے، اسلام کی رو سے اپنے پیاروں سے اظہار محبت ایک دن نہیں بلکہ پورا سال ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی پاکستان کے شیعہ سنی عوام میں بڑھتی مقبولیت،تکفیری ملااورنگزیب فاروقی کی بلبلاہٹ عروج پر

انہوں نے کہا کہ اسلام میں شرعی ضابطہ کے علاوہ لڑکے، لڑکی کی دوستی کا کوئی تصور نہیں، قرآنی احکام کی رو سے عورت کے چلنے میں بھی حددرجہ شریفانہ انداز اپنانے کا حکم ہے، میاں بیوی بھی سرعام اظہار محبت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کے مرقد پر حاضری

انہوں نے کہا کہ شرافت، عفت، حیا عورت کو باوقار بناتی ہے جبکہ شرم و حیا کے منافی رویے اسے نظروں سے گرا دیتے ہیں، عورت، مرد کا اختلاط فقط میاں بیوی ہونے کی صورت میں ہی جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامحرم سے فقط ضروری حد تک اسلامی حدود و قیود میں ہی بات چیت ہو سکتی ہے۔ میڈیا الٰہی احکامات، ملکی قوانین، اسلامی تہذیب اور مشرقی روایات کے تناظر میں ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے حیائی کی حوصلہ شکنی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: قاتل احسان اللہ احسان کا فرار، آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کےاہل خانہ کا احتجاج

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ فکری لحاظ سے محروم معاشرے ہی اغیار کی نقل کرتے ہیں، وطن عزیز بحمدللہ شاندار اسلامی اور مشرقی روایات کا امین ہے مگر افسوس چند سالوں سے اسلامی طرز معاشرت سے نا آشنا یا مادر پدر مہلک آزادی کے دلدادہ عناصر غیر شریفانہ رسومات کی ترویج کے درپے رہتے ہیں۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close