اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ رہنمااور ممتازپشتوشاعر افگار بخاری کوسوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا گیا، علامہ وحید کاظمی

خیبرپختونخوا میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت تکفیری فکر کو دوبارہ سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے لکی مروت کے ممتاز شاعر، ادیب اور شیعہ رہنما کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت افگار بخاری کو شہید کیا گیا،خیبرپختونخوا میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت تکفیری فکر کو دوبارہ سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ دشمنانِ اسلام کا ہی منصوبہ ہے کہ وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر مصروف رکھیں،علامہ امین شہیدی

انہوں نےکہاکہ ٹانک اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کئی سالوں سےاہلِ تشیع کی مقتل گاہ بنا ہوا ہے۔ اب لکی مروت میں یہ سلسلہ شروع ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ حکومت مٹھی بھر تکفیری شدت پسندوں کے سامنے بے بس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفریہ الائنس کا ملک بھر سے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ذمہ دار صرف طفل تسلیاں دیکر خوابِ خرگوش کی نیند سو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت کے مظاہرین کے مطالبات کی بھر پورحمایت کرتے ہیں۔ حکومت شہید افگار بخاری کی قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے، بصورت دیگر ہم ہر قسم کے احتجاج کاآئینی قانونی اور جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر لازمی پڑھیں: لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس شہید

یہ خبر لازمی پڑھیں:شہید علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے باوفا محافظ سرفرازبنگش کی آج چھٹی برسی منائی جارہی ہے

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close