پاکستان

عوام نے PTI کوجس تبدیلی کیلئےووٹ دیا تھا اس کی عملی شکل بھی نظر آنی چاہیے،علامہ وحید کاظمی

اگر ملک کی اس طرح بحرانوں کی نذر کیا جاتا رہا تو پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی جگہ باقی نہیں بچے گی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ عام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ آخر کب تک عوام کو محض وعدوں اور امیدوں کے نام پر تسلی دی جاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب خطے کے ممالک امریکا کے بجائےایران کیساتھ تعلقات میں اپناتحفظ دیکھیں گے، علامہ عابد الحسینی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹے کے بحران کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے خورد و نوش کی قلت کے بارے میں بھی خبریں آنا شروع ہو چکی ہیں۔ ناقص انتظامی کارکردگی کے باعث حکومت اپنی مقبولیت رفتہ رفتہ کھو رہی ہے۔ اگر ملک کی اس طرح بحرانوں کی نذر کیا جاتا رہا تو پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کی کوئی جگہ باقی نہیں بچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دباؤ، وزارت توانائی کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں ڈالنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ غذائی اجناس کی قلت اگر مصنوعی طور پر پیدا کی جارہی ہے تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنا حکومت کا فرض بنتا ہے۔ حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شنکجے میں لے۔ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے جو مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا رہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1920میں برطانیہ دفع ہوجاؤ کے بعد اب2020میں امریکا دفع ہوجاؤ۔۔۔۔عراق کا فلک شگاف اعلان

علامہ وحیدعباس کاظمی نے مزیدکہاکہ عوام نے تحریک انصاف کو جس تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا اس کی عملی شکل بھی نظر آنی چاہیے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ عوام کا فیصلہ درست تھا۔ اگر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی تو پھر عوام اسے ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close