ایران

ڈبلیو ایچ او کے خلاف امریکی اقدام انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ عباس موسوی

شیعت نیوز : ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اس مشکل صورتحال اور اس عالمگیر وبا کے خلاف لڑنے کے موقع پر اچانک عالمی صحت کے واحد رابطہ کار کو سزا دے رہا ہے اور اس کا یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

سید عباس موسوی نے اس نازک صورتحال میں امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کے روکنے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی تنظیموں کی کثیر الجہتی مہم کو کمرزو بنانے کا مقصد قرار دے دیا اور اس کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے لوگوں کے زندگی کو براہ راست خطرے میں ڈال دیا ہے تا ہم امریکہ اس مشکل صورتحال اور اس عالمگیر وبا کے خلاف لڑنے کے موقع پر اچانک عالمی صحت کے واحد رابطہ کار کو سزا دے رہا ہے اور اس کا یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے بگڑتے حالات، محمد بن سلمان کےحوالے سےنامور صحافی ہارون الرشید کےتہلکہ خیزانکشافات

موسوی نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روکنے کا اقدام، الزام تراشی اور کورونا وائرس کی روک تھام میں امریکی حکومت کی نا اہلی کو چھپانے کیلئے ہے۔

انہوں نے امریکی یکطرفہ اقدامات کو غیر موثر بنانے اور عالمی یکجہتی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری سے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کھڑے رہنے کا مطالبہ کیا۔

موسوی نے کہا کہ امریکی حکام کو جاننا چاہیے کہ ان کے اس طرح کے اقدامات، عالمی برادری سے ان کے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے اور وہ دباؤ ڈالنے اور امداد کو روکنے کی آڑ میں انسان دوستانہ کوششوں پر نقصان پہنچنے کے ذریعے غیر اخلاقی اور غیر قانونی مفادات حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر اور ٹرمپ انتظامیہ کی دھجیاں اڑا دیں

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روک دیے ہیں جس پر ماہرین صحت نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدی کی بدترین عالمی وبا سے نمٹنے میں ناکامی اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ مستقل اپنا غصہ عالمی ادارہ صحت پر نکال رہے ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے حوالے سے چین کی غلط معلومات کو فروغ دیا جس کی وجہ سے یہ کئی گنا بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close