اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

پاکستانی دنیا بھر سے پاکستان کیوں لوٹ رہے ہیں!؟

پاکستانی دنیا بھر سے پاکستان کیوں لوٹ رہے ہیں!؟

پاکستانی دنیا بھر سے پاکستان کیوں لوٹ رہے ہیں!؟ . کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی، سعودی و اماراتی لابی سے وابستہ عناصر نے پاکستان میں بہت کچھ چھپایا۔ مگر اب بتدریج حقائق کسی حد تک سامنے آرہے ہیں۔

ٍخاص طور پر 2مئی 2020ع کو دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن معید یوسف نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی دیگر ممالک سے پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔ ان میں سے نوے فیصد خلیجی عرب ممالک بشمول اور خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے وطن لوٹنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی دیگر ممالک سے پاکستان آنے کے خواہشمند

معید یوسف کے مطابق 69ہزار 695پاکستانی متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے لئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم15ہزار 594پاکستانی وطن واپسی کے لئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔

دو2مئی 2020ع تک حکومت 15ہزار پاکستانیوں کو 38 ممالک سے وطن واپس لاچکی ہے۔ جبکہ 12مئی تک 30فلائٹس پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے مخصوص کی گئیں ہیں۔ اور انکا فوکس بھی امارات، سعودی عرب اور قطر ہوگا۔ قطر سے تقریباً 6ہزار پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

بائیس  22ہزار پاکستانی بے روزگار

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 22ہزار پاکستانی بے روزگار کئے جاچکے ہیں۔ اور ان بے روزگاروں میں بھی اکثریت متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ملازمت کررہی تھی۔ یہ اعداد و شمار بھی 20اپریل 2020ع تک کے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی پاکستان واپسی

اسی سلسلے کی تیسری خبر بھی ملاحظہ فرمائیے۔ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی کورونا وائرس کے مرض کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے یہ معاملہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سامنے اٹھایا بھی ہے۔

پاکستانی دنیا بھر سے پاکستان کیوں لوٹ رہے ہیں!؟

یاد رہے کہ امارات میں ملازمین کی رہائش کا کوئی اچھا بندوبست نہیں ہوتا بلکہ ایک تنگ سی جگہ پر متعدد افراد ساتھ رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ چونکہ انکا وہاں رہن سہن ایسا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔

لیکن اماراتی حکومت نے پاکستانی حکومت کا موقف ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اماراتی میڈیا میں پاکستان حکومت کی خامیوں پر مبنی خبریں آرہیں ہیں۔ دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان عائشہ فاروقی تو سفارتی آداب و اخلاقیات کا لحاظ کرتے ہوئے اس معاملے پر ایک نرم موقف پیش کرتی ہیں۔

چالیس فیصد تا پچاس فیصد فی پرواز مریض

دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے لوٹنے والے پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی شرح توقع سے کہیں زیادہ ہے۔ پہلے زیادہ سے زیادہ کورونا وائرس زدہ افراد کی شرح فی پرواز 12 فیصد رہی تھی۔ مگر اب یہ تعداد 40فیصد تا50فیصد فی پرواز تک جاپہنچی ہے۔

پاکستان میں جو پہلا آدمی کورونا وائرس کی وجہ سے مرا تھا، وہ سعودی عرب سے لوٹا تھا۔ دوسرا جوان جو کورونا وائرس سے مرا وہ متحدہ عرب امارات سے لوٹا تھا۔ اسی طرح متعدد پاکستانی یہ مرض لے کر پاکستان واپس لوٹے مگر حکومت نے اور میڈیا نے ان کو کوارنٹین سے مستثنیٰ قرار دے رکھا تھا۔

امریکی و سعودی و اماراتی لابی سے وابستہ یہ لوگ

یہ اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے کہ سچ بالآخر سامنے آتا جارہا ہے۔ اب امریکی و سعودی و اماراتی لابی سے وابستہ یہ لوگ بتائیں کہ یہ دنیا بھر سے پاکستانیوں کو وطن کی یاد کیوں ستارہی ہے۔ اگر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یونائٹڈ اسٹیٹس اور برطانیہ وغیرہ پاکستان سے زیادہ اچھے، مہذب اور خوشحال ممالک ہیں تو اس مشکل میں تو ایسے پاکستانیو ں کو جدید ترین سہولیات سے مالامال ان امیر ملکوں میں ہی رہنا چاہیے تھاناں!؟۔

شیوخ و شاہ اپنے مفادات پر ہمیشہ پاکستان کو اسی طرح قربان کرتے ہیں

یہ شیوخ و شاہ اپنے مفادات پر پاکستان کو ہمیشہ اسی طرح قربان کرتے آئے ہیں۔ یہ وہاں بھی پاکستانیوں کو سہولیات دینے میں ناکام رہے ہیں۔ اور ریٹائرڈ جرنیل راحیل شریف جیسے سابقہ افسران کو ایک پر کشش تنخواہ و مراعات پر نوکری دے کر اور سود پر پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں دو تین بلین ڈالر ڈپازٹ رکھ کر حکمرانوں کو ڈکٹیشن دیتے آئے ہیں۔

پاکستانیوں کو  ملک سے بھی نکال رہے ہیں

اب پاکستانیوں کو نوکریوں سے بھی نکال رہے ہیں تو ملک سے بھی نکال رہے ہیں۔ اور پاکستان میں اقتصادی بحران میں بھی شدت پیدا کررہے ہیں تو کورونا وائرس بھی ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ اب سمجھ میں آگیا ناں بے وقوف ال باکستانی، کہ پاکستان ہی ہمارا مادر وطن ہے۔ اور عیاش عرب شاہ و شیوخ کے ریال، درہم اور دینار اور امریکی ڈالر یا برطانوی پاؤنڈ کے چکر میں پاکستان میں نفرتیں پھیلانے سے اور برادر کشی سے باز آجاؤ۔ اب بھی وقت ہے کہ توبہ کرلو۔

محمد عمار برائے  شیعیت نیوزاسپیشل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں سعودی عرب کا کردار

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close