پاکستان

وزارت داخلہ خیبرپختونخواہ نے تکفیری دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

مزکورہ تکفیری دہشتگرد ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت دیگر شہروں میں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں

شیعت نیوز :وزارت داخلہ خیبرپختوانخواہ نے ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرتے ہوئے عوام کو ان سفاک دہشتگردوں کی گرفتاری میں مدد دینے کے حوالے سے مقامی اخبارات میں اشتہارات دے دیئے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ خیبرپختوانخواہ کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تعلق رکھنے والے ان 9 تکفیری دہشتگردوں کیخلاف ڈی آئی خان کے مختلف تھانوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جن کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے جن دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے وہ ڈیرہ اسمٰعیل میں ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں، پولیس و سکیورٹی فورسز پر حملوں، اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر سنگین ترین جرائم میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے 186 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے۔یہ انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگرد ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت پشاور،ہنگو اور دیگر شہروں میں شیعہ نسل کشی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج کے جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں میں ملوث ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close