اہم ترین خبریںایران

وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق محکمہ صحت کی قائمہ کمیٹی کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی اور ان کی تدابیر کو سبھی کے لئے لازم العمل قرار دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک تحریری پیغام میں اپنے دفتر کو مخاطب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزارت صحت اور قومی کمیشن کی حفاظتی تدابیر و ہدایات کو ہر کسی کے لئے لازم العمل قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ کورونا سے مقابلے کی قومی رضاکار مہم علمی و سائنسی بنیادوں پر استوار اور دینی، جہادی و انسانی جذبات سے آراستہ ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ کورونا کی روک تھام قومی تحریک کو سائنسی حمایت حاصل ہے اور اس کے پیچھے مذہبی اور انسانہ دوستانہ مقاصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خلاف ایران کے اقدامات اعزاز کی بات ہے۔ حسن روحانی

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام شرح ذیل ہے:

بسمہ تعالی

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیر صحت اور ان کے دیگر طبی ٹیموں کا شکریہ کیا جائے اور ساتھ ہی کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور اس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے محکمہ صحت میں قائم کمیٹی کے حفاظتی تدابیر پرعمل کیا جائے۔

کورونا کی روک تھام قومی تحریک کو سائنسی حمایت حاصل ہے اور اس کے پیچھے مذہبی اور انسانہ دوستانہ مقاصد ہیں اوریہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو مصیبت کو نعمت اور خطرے کو موقع میں بدل دیتا ہے۔ ان شاء اللہ

اللہ رب العزت سے اس راستے میں کوشش کرنے والوں کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 13 ہزار 938 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 724 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور 4 ہزار 790 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close