اہم ترین خبریںپاکستان

پی آئی سی حملہ قابل مذمت ہے،کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے ۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں قانون وانصاف کے رکھوالوں کی جانب سے توڑپھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد کے غیر سنجیدہ عمل کی وجہ سے پوری وکلا برادری کے خلاف انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیت کی طرح مودی کی ہندوتوا اپنی انتہاکو پہنچ چکی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

انہوں نے کہا قانون شکنی ایک مجرمانہ فعل ہے جس کی اجازت کسی کو حاصل نہیں۔اسپتال جیسے حساس مقام پر اس طرح کی ہنگامہ آرائی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی ہے جس کی تلافی کسی طور ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے عالمی دن کا تقاضہ ہےکہ مسنگ پرسنز کو عدالتوں میں پیش کیاجائے، زہرانقوی

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات منظر عام پر آچکے ہیں جس سے وکلا کی نیک نامی کسی حد تک متاثر ہوئی۔ قانون و انصاف کی سربلندی کے لیے علم اٹھانے والے کبھی قانون شکن نہیں ہو سکتے ۔وکلا کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود ایسے عناصر کی نشاندھی کریں جو وکلا کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علماءکوابھرتے فتنوں سے نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا طارق جمیل

انہوں نے کہا پی آئی سی میں رونما ہونے والا واقعہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے جس کے محرکات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ واقعہ کی اعلی سطح تحقیقات ہونی چاہیئے اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close