کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

اہل پاکستان جشن آزادی اور عید قربان کی تیاریوں میں مصروف اور لاپتہ یافث ہاشمی کا بیٹااپنے باپ کی تلاش میں سرگرداں

واضح رہے کہ پاکستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے اس وقت ایک سو سے زائد شیعہ جوان بے جرم وخطا گذشتہ کئی سالوں سے جبری گمشدگی کا شکاہیں جن کی کئی عیدیں اور جشن آزادی کال کوٹھریوں اور قید خانوں میں گذر گئیں اور ان کے اہل خانہ کی سڑکوں ، چوکوں اور چوراہوں پر۔

شیعت نیوز: اس سال جشن آزادی پاکستان اور عید سعید قربان پاکستان میں ساتھ ساتھ منائی جارہی ہے ۔ پوری قوم اس وقت جشن آزادی کی خوشی میں اپنے گھروں ، گلی محلوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا رہے ہیں ملی نغمے گنگنارہے ہیں ۔عید قربان کی تیاریوں کیلئے مہنگے مہنگے جانوروں کی خریداری اور ان کے ساتھ وقت گذارکر ان لمحوں کو یادگار بنا رہے ہیں وہیں کچھ بچے ان سب کاموں سے ہٹ کر اپنے پیارے والد کی تلاش کیلئے سڑکوں ، چوکوں اور شاہراہوں پرسرگرداں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:صدارتی کیمپ آفس دھرنےکا ثمراورعید کا تحفہ، 5شیعہ اسیر عدالت سے ضمانت پررہا

زیر نظر تصویر اسلام آباد سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کےننھے معصوم سے فرزند کی ہے جوکہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملتان پریس کلب کے باہر آج اپنے باپ کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنے میں شریک ہے ۔ اس ننھے سے بچے نے اپنے ہاتھوں میں ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر تحریر ہے کہ بابا عید پر گھر آجاؤ ۔۔۔۔میرے بابا کو رہا کرو۔۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے اس وقت ایک سو سے زائد شیعہ جوان بے جرم وخطا گذشتہ کئی سالوں سے جبری گمشدگی کا شکاہیں جن کی کئی عیدیں اور جشن آزادی کال کوٹھریوں اور قید خانوں میں گذر گئیں اور ان کے اہل خانہ کی سڑکوں ، چوکوں اور چوراہوں پر۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close