اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ زائر امام حسینؑ کا پلازمہ اب ہزاروں کورونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کو شفاء دے گا

ایران سے پاکستان واپس آنے والے کورونا سے متاثرہ پہلے زائرامام حسین ؑ یحییٰ جعفری نے صحت یاب ہونے کے بعد بڑا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

شیعت نیوز: شیعہ زائر امام حسینؑ کا پلازمہ اب ہزاروں کورونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کو شفاء دے گا۔کورونا کے خلاف پاکستان کی جنگ، ایران سےآئے یحییٰ جعفری نے بڑااعلان کردیا۔ یحییٰ جعفری نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور دوسرے پاکستانیوں کی جان بچانے کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت کی کرامات ،لاہور پولیس کے اہلکاروں کو بھی کورونا وائرس میں مبتلاکردیا

تفصیلات کے مطابق ایران سے پاکستان واپس آنے والے کورونا سے متاثرہ پہلے زائرامام حسین ؑ یحییٰ جعفری نے صحت یاب ہونے کے بعد بڑا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔ یحییٰ جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا پلازمہ کورونا میں مبتلا دیگر پاکستانی مریضوں کی جان بچانے کیلئے عطیہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار، پنجاب میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی فہرستیں تیار کرنے حکم

ماہرِ امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یحییٰ جعفری نے کہاکہ خدا وند متعال نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ جس شخص نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،میں نے اسی قرآنی حکم کی تعمیل میں اپنا پلازمہ کورونا سے متاثرہ دیگر پاکستانیوں کی جان بچانے کیلئے عطیہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان، ابدالی مسجد قرنطینہ میں چینی تبلیغی شہری کورونا میں مبتلا، حالت نازک

اس موقع پر ماہرِ امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ جعفری کا عطیہ کیا ہوا یہ پلازمہ متاثرہ مریضوں کی زندگی بچانے میں کام آئے گا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close