یمن

یمن: ائیر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ الجوف میں سعودی طیاروں کو مار بھگایا

شیعت نیوز: یمنی کے ائیر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ الجوف پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے ہفتے کی شب اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام فاطر ایک کی مدد سے دشمن کے دو ایف سولہ طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کی یمن کے تیل کی تنصیبات پر تسلط جمانے کی کوشش

اس سے ایک گھنٹہ پہلے بھی یمنی فوج کے ائیر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ الجوف کے حدود میں داخل ہونے والے سعودی جنگی طیارے کو مار بھگایا۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے شہر الحزم کے نواحی دیہات پر بمباری کی جس میں ایک شہری شہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: سعودی اتحاد افواج کی الحدیدہ پر 248 مرتبہ وحشیانہ گولہ باری

اس سے پہلے سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کے علاقے شدا ٹاؤن کو توپ خانے سے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

قابل ذکر ہے یمن کی فوج نے حال ہی میں فاطر سمیت متعدد قسم کے دفاعی سسٹم کی رونمائی کی تھی۔ سعودی حکومت نے یمن پر جنگ مسلط کرنے کے علاوہ اس ملک کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اس کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے دفاعی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے کہ لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی اور جنگی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close