یمن

یمن: کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔ محمد الحوثی

شیعت نیوز: یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد الحوثی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے امریکہ نے عام ہتھیاروں کے ذریعہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں ہزاروں افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ، اب اس نے اپنے دشمنوں کے خلاف بائیو لوجیکل جنگ کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: ائیر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ الجوف میں سعودی طیاروں کو مار بھگایا

محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب بھی امریکہ کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

اگر سعودی عرب نے یمن میں اس مہلک وائرس کو پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سب ایک قوم بن کر کرونا کی وبا کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے زير کنٹرول علاقوں ميں ہنگامی حالت نافذ نہیں کی گئی اور یہ صورتحال خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن میں کورونا پھیلانے کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملعون لدھیانوی مشکل وقت میں بھی پاکستان دشمن سعودی ایجنڈے پر سرگرم

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں سے دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close