یمن

یمن: جارح سعودی جنگی اتحاد کی الحدیدہ پر ایک بار پھر گولہ باری

شیعت نیوز : جارح سعودی جنگی اتحاد نے کل رات ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے ۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملہ کیا۔ ابھی تک جارح سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں سعودی اتحادیوں کی بربریت، اب تک ساڑھے چھے ہزار بچے شہید و زخمی

اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی جنگی اتحاد نے کبھی بھی اس جنگ بندی کا احترام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی مفتی نے قرآنی تعلیمات کا انکار کرتے ہوئے بڑا فتوی صادر کردیا

اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

اس دوران جارح سعودی جنگی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امارات کا اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے قیام پر زور۔ فلسطینی تحریکوں کی مذمت

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close