یمن

یمن کا سعودی عرب کو مسلط کردہ جنگ جاری رکھنے کی صورت میں الٹی میٹم

شیعت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور امارات کی یمن پر مسلط کردہ جنگ روکنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب اور امارات نے یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ متوقف نہ کی، تو انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بہیمانہ حملوں کے جواب میں ایسے اقدامات انجام دیں گے جو حیرت انگیز ہوں گے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی ڈرونز نے کل ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا ہتھیاروں کا ڈپو تباہ و برباد ہوگیا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا دی جائےگی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close