یمن

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

شیعت نیوز : سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین وحشیانہ بمباری میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام کو فرانس کے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الحوثی

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کا کہناہے کہ سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی تیل کمپنی پر ڈرون حملے کئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی تقریباً 1300 سعودی فوجیوں نے یمنی فوج اور رضاکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ جبکہ یحیی سریع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 500 سعودی فوجی مارے گئے تھے۔

اس کارروائی میں سعودی عرب کو اپنی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی مقدار میں جدید اسلحے سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close